نئی دہلی، 15 جولائی (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ڈالر کے مقابلے روپےمیں ریکارڈ گراوٹ کے تعلق سے آج حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی روپے کی قدر میں گراوٹ پر پہلے جنتا زیادہ شور مچاتے تھے آج اتنا ہی خاموش ہیں۔
مسٹر گاندھی اور محترمہ گاندھی نے کہا کہ ڈالر
کے مقابلے روپیہ مسلسل ریکارڈ سطح پر گر رہا ہے اور حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے، اس لیے اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے وہ کوئی قدم نہیں اٹھا رہی ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا ’’ملک مایوسی میں ڈوبا ہوا ہے، یہ آپ کے ہی الفاظ ہیں نہ، کیا آپ وزیر اعظم نہیں ہیں؟ اس وقت آپ جتنا شور مچاتے تھے، آج روپے کی قدر میں تیزی سے کمی دیکھ کر آپ اتنے ہی ’’خاموش‘‘ ہیں۔