نئی دہلی، 10 نومبر (ایجنسی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے جنگی طیارہ رافیل کی قیمتوں کو عام کرنے کے تنازع کے درمیان نریندر مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے سنیچر کو کہا کہ اس طیارہ کی قیمت سب جانتے ہیں لیکن سپریم کورٹ کو نہیں بتایا جارہاہے۔
مسٹر گاندھی نے رافیل کی قیمتوں کے مسئلہ پر اخبار میں
شائع خبر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "وزیراعظم جانتے ہیں ۔ اولاند اور میکروں جانتے ہیں۔ اب ہر نامہ نگار جانتا ہے۔ وزارت دفاع کے افسران جانتے ہیں۔ دسالٹ کمپنی کے سبھی ملازمین جانتے ہیں۔ دسالٹ کمپنی کے سبھی حریف جانتے ہیں۔"
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود رافیل کی قیمت "خفیہ" ہے جسے سپریم کورٹ کو بھی نہیں بتایا جاسکتا۔