نئی دہلی، 15 نومبر(ایجنسی) کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی ایم) نے رافیل سودے کو "میگااسکیم" بتاتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) سے اس گھپلہ کی جانچ کرانے اور نوٹ بندی کے لئے متحدہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پی ایم کے جنرل سکریٹری Sitaram Yechury سیتا رام یچوری نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ سپریم کورٹ میں اس معاملے کی شنوائی کے دوران خود حکومت نے قبول کیا ہے کہ اس سودے کے لئے فرانس حکومت کی جانب سے کوئی گارنٹی نہیں دی گئی ہے اور یہ ملک کی سلامتی کے لئے بہت تشویس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پیرس میں اپریل 2015 میں اپنی فرانس کے دورے کے دوران یہ سودا کیا جبکہ دفاعی کمیٹی نے اس سودے
کو منظوری نہیں دی تھی۔
دفاعی کمیٹی نے اس سودے کو منظوری مئی 2015 میں دی تھی۔ اس سے لگتا ہے کہ وزیراعظم نے دفاعی کمیٹی پر دباؤ ڈال کر سودے کو منظور کرایا۔
مسٹر یچوری نے یہ بھی کہا کہ 126 طیارے خریدنے کا سودا رد کرکے 36 طیارے کا سودا کیا گیا اور طیارے کی قیمت جو 670 کروڑ طے کی گئی تھی وہ بعد میں 1600 کروڑ روپے ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ آخر کس کے کہنے پر 126 کی جگہ 36 طیارے خریدنے کا سودا کیا گیا اور قیمت بھی بڑھ گئی اور اب حکومت خود کہہ رہی ہے کہ فرانس کی حکومت نے کوئی گارنٹی بھی نہیں دی ہے۔ اس لئے اس پورے معاملے کی جانچ سپریم کورٹ کے ذریعہ تشکیل کردہ ایس آئی ٹی سے ہو کیونکہ یہ ملک کی سلامتی سے متعلق معاملہ ہے۔