نئی دہلی، 28 ستمبر (یواین آئی ) ہندوستانی فضائیہ کے لئے ٹرمپ کارڈ بتائے جا رہے لڑاکا طیارہ رافیل کو آئندہ 10 ستمبر کو فضائیہ میں باضابطہ طور پرشامل کیا جائے گا فرانس سے خریدے گئے ان طیاروں کی پہلی کھیپ گذشتہ ماہ ہی ہندوستان آئی تھی ذرائع کے مطابق یہ پانچ لڑاکا طیاروں کو وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلے کی موجوجود گی میں ہریانہ کے انبالہ میں ائیر فورس اسٹیشن میں ایک تقریب میں فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔
فضائیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ رافیل طیاروں کو
باضابطہ طور پر فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کے لئے
10 ستمبر کی تاریخ تجویز کی گئی ہے لیکن وزیر دفاع کے دفتر نے ابھی تک اس تعلق سے کوئی جواب نہیں دیا ہے۔
لڑاکا طیاروں کی قلت کا سامنا کررہی فضائیہ کے پاس 59 ہزار کروڑ کی لاگت سے فرانس کے 36 طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ ان میں سے پانچ طیارے 29 جولائی کو ہندوستان آئے تھے اور چار طیاروں کی اگلی کھیپ اکتوبر میں متوقع ہے۔
پاکستان اور چین کی سرحد پر ایک ساتھ دو محاذ پرلڑنے کے لئےفضائیہ کے پاس رافیل جیسے طیارے کی انتہائی ضرورت بتائی جارہی ہے۔