نئی دہلی، 18 ستمبر (ایجنسی) سپریم کورٹ نے رافیل جنگی طیارہ سودا معاملے کو منسوخ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت 10 اکتوبر تک کے لئے آج ملتوی کر دی۔
جسٹس رنجن گگوئی کی صدارت والی بنچ نے سماعت ملتوی کرنے کی عرضی گزار
منوهر لال شرما کی درخواست کے بعد اسے 10 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی۔ درخواست گزار نے خرابی صحت کا حوالہ دے کر سماعت ٹالنے کی مانگ کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ پیشے سے وکیل مسٹر شرما نے مفاد عامہ کی عرضی دائر کرکے رافیل سودے میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے اسے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔