حیدرآباد، 30 ڈسمبر(ذرائع) حیدرآباد میں پولیس ٹیکنالوجی کا بخوبی استعمال کرتے ہوئے، اپنے ڈپارٹمنٹ کو اپ ڈیٹ کررہی ہے-رچہ کونڈہ ٹریفک پولیس نے اپنے انفورسمنٹ افسران کے لیے باڈی ورن کیمروں (BWCs) یا باڈی کیمروں کا آغاز کیا ہے۔یہ کیمرے افسران اپنی ڈیوٹی
کے دوران پہنیں گے، عوام کے ساتھ ان کی بات چیت کو ریکارڈ کریں گے ۔
پولیس کا مقصد افسران اور عوام کے درمیان تمام ہوئی بات چیت کو ریکارڈ کرکے شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے باڈی کیمروں کا استعمال کرنا ہے، اور تنازعات اور شکایات کے امکانات کو کم کرنا ہے۔