نئی دہلی، 31 اگست (ایجنسی) بہار کی سابق وزیراعلی رابڑی دیوی اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو کو آئی آر سی ٹی سی کے دو ہوٹلوں کے الاٹمنٹ سے متعلق معاملے میں یہاں کی پٹیالہ ہاؤس عدالت سے جمعہ کو ضمانت مل گئی۔
18px; text-align: start;">دونوں کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت ملی ہے۔ دونوں پٹیالہ ہاؤس میں حاضر ہوئے تھے۔ اس معاملے میں لالو پرساد یادو سمیت کل 14 لوگ نامزد ہیں۔ لالو یادو چارہ گھپلے معاملے میں جھارکھنڈ کی جیل میں بند ہونے ہونے کے سبب حاضر نہیں ہوسکے۔ یہ معاملہ لالو یادو کے وزیر ریل رہتے ہوئے دو ہوٹلوں کے الاٹمنٹ سے متعلق ہے ۔ دیگر ملزموں کو بھی ضمانت مل گئی ہے۔