نئی دہلی/12جولائی(ایجنسی) دہلی وزیر اعلی اروند کیجریوال اور منیش سسودیا آج چاندنی چوک میں واقع رابعہ اسکول پہنچے ۔الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ نے فیس کی ادائیگی نہ کرنے والے بچوں کو بیسمنٹ میں بند کردیا تھا ۔ یہ معاملہ منگل کا ہے۔ میڈیا میں خبر یں آئی تھیں کہ چار اور پانچ برس کی تقریباََ 59بچیوں کو اسکول نے فیس جمع نہیں کرنے پر تقریباََ پانچ گھنٹے تک گرمی میں اسکول کے بیسمنٹ میں بند کردیا تھا۔
کیجریوال نے کہا کہ 'میں نے ان سبھی بچوں اور ان کے والدین سے بات چیت کی ہے ۔مستقبل میں ایسا کوئی حادثہ نہ ہو اس کیلئے ہم نے پرنسپل کو سخت
ہدایات دی ہیں۔ایف آئی آر درج ہو چکی ہے اور دہلی حکومت بھی اس حادثے کی جانچ کروائے گی۔قصور واروں کو بخشا نہیں جائے گا"۔
AAP
✔
@AamAadmiParty
“मैंने उन सभी बच्चों और उनके माता पिता से बातचीत की है। भविष्य में ऐसा कोई हादसा ना हो इसके लिए हमने प्रिन्सिपल को सख़्त हिदायत दी है। FIR दर्ज हो चुकी है और दिल्ली सरकार भी इस हादसे की जाँच करवाएगी,दोषियों को बख़्शा नही जाएगा” : @ArvindKejriwal
10:46 AM - Jul 12, 2018