نئی دہلی، 5 فروری (ایجنسی) مغربی بنگال میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور مقامی پولیس میں تصادم اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے دھرنے کو لے کر ترنمول کانگریس کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا میں آج وقفہ سوالات نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔صبح 11 بجے
ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر اسپیکر سمترا مہاجن نے وقفہ سوالات شروع کرنے کا اعلان کیا اور ترنمول کانگریس کے دنیش ترویدی کوسوال پوچھنے کیلئے پکارا۔ مسٹر ترویدی نے جیسے سوال پوچھنا شروع کیا ویسے ہی انہی کی پارٹی کے کلیان بنرجی اور دیگر رکن اٹھ کر ایوان کے وسط میں آ گئے اور زور زور سے نعرے لگانے لگے -"سی بی آئی طوطا ہے "اور" چوکیدار چور ہے"۔