the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 31 جولائی (یو این آئی ) لوک سبھا میں مانسون اجلاس کے تیسرے ہفتے کے آغاز میں اپوزیشن ارکان کا ہنگامہ آج بھی جاری رہا، جس کی وجہ سے وقفہ سوالات کا کام نہیں ہو سکا اور اسپیکر اوم بر لانے ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی۔ جیسے ہی مسٹر بر لانے صبح 11.00 کے وقفہ سوال شروع کیا، اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ شروع کر دیا اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ایوان میں آنے اور منی پور تشدد پر جواب دینے کا مطالبہ کیا اور نعرے لگاتے ہوئے ایوان کے بیچ



میں آگئے۔ ہنگامہ کے درمیان مسٹر بر لانے ایوان کی کارروائی چلانے کی کوشش کی۔ اس دوران حکمراں جماعت کے ارکان کے ضمنی سوالات کے جوابات بھی متعلقہ وزراء نے دیے تاہم ہنگامہ آرائی جاری رہی جس کے باعث سوالات کے جوابات سنائی ہی نہیں دے رہے تھے۔ اسپیکر نے وقفہ سوالات کو روک دیا اور ہنگامہ کرنے والے ارکان کو پر سکون رہنے اور وقفہ سوالات جاری رکھنے کی تلقین کی تاہم جب ارکان کی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی جاری رہی تو انہوں نے ایوان کی کارروائی دوبجے تک ملتوی کر دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.