دبئی/15جنوری(ایجنسی) ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی آج پیر کے روز ترکی کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کریں گے۔
میڈیا کے مطابق اس دورے کی وجوہات کے بارے میں کسی قسم کی معلومات دستیاب نہیں۔
noori="" nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ترک صدر ایردوآن نے قطر کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے ملک کی جانب سے دوحہ کو پیش کی جانے والی عسکری سپورٹ جاری رکھنے کا عہد کیا تھا۔
قطر کے امیر نے گزشتہ برس 15 ستمبر کو ترکی کے صدر کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ قطر کا بحران جنم لینے کے بعد سے یہ اُن کا بیرون ملک پہلا سرکاری دورہ تھا۔