ذرائع:
حکومت کی جانب سے ہندوستانی شہریوں کی رہائی کے کئے جارہے ہیں اقدامات
دہلی: جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کئے گئے انڈین نیوی کے آٹھ سابق عہدیداروں کو قطر کی عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے۔عدالت کے اس فیصلے کے تعلق سے حکومت ہند نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ حکومت ہند نے جمعرات کو جانکاری دی کہ قطر میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی آپشنز تلاش کئے جا رہے ہیں۔
حکومت ہند کے مطابق قطر کی ایک عدالت نے الدہرہ کمپنی میں کام کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے 8 سابق آفیسرس کی گرفتاری کے معاملے میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے انہیں موت کی سزا سنائی
ہے۔
سزائے موت کے فیصلے کی تفصیلی کاپی کا انتظار ہے۔ ہم اہل خانہ اور قانونی ٹیم کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ ہندوستانی شہریوں کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے تمام قانونی حل تلاش کئے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ان آٹھ سابقہ افسران میں بحری فوج کے ایک کمانڈرنندو تیواری بھی شامل ہیں جنہیں صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ جانکاری کے مطابق یہ تمام افراد قطر کی ایک نجی کمپنی میں کام کر رہے تھے۔ یہ کمپنی قطری امیری بحریہ کو تربیت اور دیگر خدمات فراہم کرتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کا نام دھاراگلوبل ٹیکنالوجی اینڈ کنسلٹینسی سرویس ہے۔
کمپنی خود کو قطر کے دفاع، سیکورٹی اور دیگر سرکاری اداروں کا مقامی پارٹنر بتاتی ہے۔