دبئی۔ قطر نے متحدہ عرب امارات پر فضائی حدودکی خلاف ورزی کا الزام لگاتے ہوئے اس کے خلاف اقوام متحدہ میں شکایت درج کی ہے ۔ مقامی خبر رساں ایجنسی کیواین اے نے یہ خبر دی ہے ۔
متحدہ عرب امارات قطر پر دہشت گردوں کا ساتھ دینے کا الزام لگا کر اس کے خلاف سفری ،سفارتی اور تجارتی پابندیاں لگانے والے چارعرب ملکوں میں سے ایک ہے ۔ تین دیگر
ممالک سعودی عرب ،بحرین اور مصر ہیں۔ قطران الزامات کی تردید کرتا ہے ۔
کیواین اے کے مطابق اقوام متحدہ میں قطر کے سفیر نے سکریٹری جنرل انٹونیوگتریش اور سلامتی کونسل کے صدر سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شکایت کی ہے ۔قطرکے مطابق 21دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9بجکر 45منٹ پر متحدہ عرب امارات کا ایک طیارہ تقریبا ایک منٹ تک اس کے ملک کی سرحد کے اندر رہا ۔