نئی دہلی، 15 اگست (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ لال قلعہ میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریبات میں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکار جن کھڑگے کو پانچویں قطار میں بٹھانا کروڑوں لوگوں کی توہین ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے
سی وینو گوپال نے مودی حکومت کے اس فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر امیت شاہ اور نرملا سیتار من جیسے کابینہ کے وزراء کو پہلی قطار میں جبکہ مسٹر کھڑگے اور مسٹر راہل گاندھی کو پانچویں قطار میں بیٹھنے کی جگہ دی گئی۔ انہوں نے اس تناظر میں وزارت دفاع کی دلیل کو بھی لغو قرار دیا ہے۔