: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ماسکو، 28 دسمبر ( یواین آئی ) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دنیا میں جاری اتھل پتھل کے باوجود ہندوستان اور روس کے تعلقات میں پیش رفت پر خوشی کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو توسیع دینے کی ضرورت کا اظہار کیا۔
مسٹر پوتن نے یہ بات کل دیر شام کریملن میں ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ اپنی ملاقات کے دوران کہی۔ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل ماسکو میں ، روس کے نائب وزیر اعظم اور صنعت و تجارت کے وزیر ڈینیس
منتروف کے ساتھ ہند ۔ روس دو طرفہ اقتصادی تعاون پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کی۔ انھوں نے تجارت ، مالیہ کی مالیہ ، کنکٹیوٹی ، توانائی، شہری ہوا بازی اور نیو کلیئر شعبوں میں اہم پیش رفت کا ذکر کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے نئے موقعوں کی دریافت پر اور زیادہ توجہ
دئے جانے کو سراہا۔ کریملن کے مطابق مسٹر پوٹن نے کہا کہ ہماری تجارت مسلسل دوسرے سال زیادہ پر اعتماد رفتار سے بڑھ رہی ہے۔ اس سال ترقی کی شرح پچھلے سال سے بھی زیادہ رہی۔ ہم ہائی ٹیک شعبوں میں مل کر کام کر رہے ہیں۔