: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ماسکو، 15 اگست (یو این آئی) روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے آج صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کے یوم آزادی کے موقع پر مبارکبادی پیغامات بھیجے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ کریملن ذرائع کے مطابق مسٹر پوتن نے اپنے پیغام میں کہا کہ "براہ کرم ہندوستان کے قومی یوم آزادی کے موقع پر ہماری پر تپاک مبارکباد قبول کریں۔ آپ کے ملک نے معاشی، سائنسی اور ، تکنیکی، سماجی اور دیگر شعبوں میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہندوستان کی عالمی
سطح پر عزت کی جاتی ہے اور وہ بین الا قوامی معاملات میں تعمیری اور اہم کردار ادا کرتا ہے۔ مسٹر پوتن نے اپنے پیغام میں کہا کہ "ہم حکومت ہند کے ساتھ خصوصی اور مراعات یافتہ اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہم تمام شعبوں میں نتیجہ خیز دوطرفہ تعاون اور علاقائی اور عالمی ایجنڈے کے اہم مسائل کو حل کرنے میں تعمیر ہی شراکت داری کو مزید فروغ دیں گے۔ بلاشبہ یہ ہمارے دوست ممالک کے بنیادی مفادات کو پورا کرتا ہے اور دنیا کی سلامتی اور استحکام میں اپنا کر دار ادا کرتا ہے۔