نئی دہلی،26 اپریل (یواین آئی) حکومت نے گیہوں خرید کے سلسلے میں پنجاب کے کسانوں کے بینک کھاتے میں سیدھے قریب 8,180 کروڑ روپے منتقل کئے ہیں۔
رواں ربیع سیزن کے دوران سرکاری سطح پر کم ازکم امدادی قیمت پر ربیع فصلوں کی خرید کی جارہی ہے۔
پنجاب،ہریانہ ،اترپردیش،مدھیہ پردیش ،چھتیس گڑھ ،راجستھان وغیرہ ریاستوں میں 25
اپریل 222.33 لاکھ ٹن فصلوں کی خرید کی گئی ہے۔ پچھلے سال اسی وقت تک 77.57 لاکھ ٹن فصلوں کی خرید کی گئی تھی۔
پنجاب میں 84.15 لاکھ ٹن،ہریانہ میں 71.76 لاکھ ٹن اور مدھیہ پردیش میں 51.57 لاکھ ٹن کل فصلوں کی خرید کی گئی ہے۔
اس خرید سے قریب 21.17 لاکھ کسان مستفید ہوئے ہیں۔ انہیں کم از کم امدادی کے طورپر 43912 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔