چنڈی گڑھ، 06 جولائی (یو این آئی) پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان جمعرات کے روز چنڈی گڑھ میں دوسری بار ڈاکٹر گرپریت کور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔
عآپ کے قومی
کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اڑتالیس سالہ بھگونت مان کی شادی اپنے گھر پر ایک سادہ تقریب میں ہوگی جس میں صرف قریبی خاندان کے رشتہ ہی شرکت کریں گے۔