چنڈی گڑھ، 10 اپریل (یو این آئی)کرونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پورے ملک میں 25 مئی سے نفاذ لاک ڈاؤن پنجاب کی حکومت نے یکم مئی تک بڑھادیا ہے۔
یہ فیصلہ آج پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ یہ اطلاع پارلیمانی معاملوں کے وزیر برہم موہندرنے یواین آئی کو دی۔
اڑیسہ کے بعد پنجاب یہ فیصلہ کرنے والا ملک کی دوسری ریاست بن گئی ہے۔ ریاست میں کل تک
بارہ کرونا سے متاثر مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 140 تک پوزیٹیو کے معاملے سامنے آچکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی صورت حال پر برے اثرات کے باوجود کرونا بحران پر قابو پانے کے لئے کابینہ کو یہ سخت فیصلے کرنے پڑے۔
اس سے پہلے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔