پنجاب، 12 مارچ (ذرائع) 16 مارچ کو بھگونت مان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ 'باس' بننے سے پہلے بھگونت مان نے اپنا پہلا فرمان جاری کر دیا ہے۔ بھگونت مان نے وی وی آئی پیز کی سیکورٹی پر قینچی چلائی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چرنجیت سنگھ چنی حکومت کے وزراء کی سیکورٹی کے حوالے سے بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔
بھگونت مان کی طرف سے ہفتہ کو جاری کردہ احکامات کے مطابق کانگریس اور اکالی دل کے لیڈروں کی سیکورٹی واپس لینے کا حکم دیا
گیا ہے۔ تاہم، مرکزی وزارت داخلہ کے حکم پر بادل خاندان، کیپٹن امریندر سنگھ اور چرنجیت سنگھ چنی کو ملی سیکیوریٹی کو واپس نہیں لیا جائے گا-
ریاست میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بننے کے بعد بھگونت مان کی ہدایت پر اے ڈی جی پی نے تمام پولیس سربراہوں کو حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے تمام سابق وزراء اور سابق ایم ایل اے کی سیکورٹی واپس لے لی جائے۔ اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے سابق صدور کی سیکیورٹی واپس لینے کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔