نئی دہلی، 15 فروری (ایجنسی) کانگریس صدر راہل نے جموں و کشمیر میں ہونے والے دہشت گردانہ حملہ کو ملک کو توڑنے والا قرار دیتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ اس سے ہم بٹنے والے نہیں ہیں اور پورا ملک حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
مسٹر گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے یہاں کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقد مشترکہ پریس کانفرنس
میں کہا کہ یہ ملک کو توڑنے اور بانٹنے کی کوشش ہے لیکن دہشت گردوں کا کوئی بھی خواب پورا ہونے والا نہیں ہے کیونکہ بحران کی اس گھڑی میں کانگریس، مکمل اپوزیشن اور سارا ملک سیکورٹی فورسز اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
کانگریس صدر نے کہا'اس حملہ میں جوانوں کے شہید ہونے سے پورا ملک غمزدہ ہے۔ یہ ہمارے ملک کی روح پر حملہ ہے۔ ہمارے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور جس نے بھی یہ چوٹ پهنچائی ہے اسے سمجھ لینا چاہیے کہ ملک ایسے حملے کوفراموش نہیں کر سکتا ہے'۔