the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر، 2 جولائی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ہانجن راجپورہ میں جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب کو چھڑنے والے ایک مسلح تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے  تصادم آرائی کے دوران ایک فوجی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے جموں و کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہانجن راجپورہ میں جاری جنگجو مخالف آپریشن میں لشکر طیبہ سے وابستہ تین جنگجو مارے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علاقے میں آپریشن جاری



ہے۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے دوران فوج کی 44 آر آر کے دو جوان زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گیا۔
دیں اثنا سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے ایک ترجمان نے مہلوک فوجی جوان کو ڈیوٹی کے دوران وطن کے تحفظ کے لئے اپنی زندگی نچھاور کرنے پر خراج پیش کیا ہے۔
انہوں نے مہلوک فوجی جوان کی شناخت حوالدار کاشی راؤ کے بطور کی ہے۔ ترجمان نے مہلوک کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.