the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی,14 فروری، (ایجنسی) جموں و کشمیر کے پلوامہ میں ہونے والے دہشت گردانہ اور ظالمانہ حملے کی (National Council Promotion Urdu Language) قومی اردو کونسل سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں قومی اردو کونسل نے پاکستانی ادیبوں کی شرکت منسوخ کردی ہے۔یہ اطلاع کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حملے سے پورا ملک صدمے میں ہے اور پاکستان کے خلاف ملک بھر میں غم و غصہ ہے اور چونکہ یہ معاملہ قومی سلامتی کا ہے اس لیے ہم نے مارچ کی 18 تا 20 تاریخ کو دہلی میں منعقد ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی ادیبوں اور ناقدوں کی دعوت نامہ کو منسوخ کردیا ہے۔

قومی



اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے شمال مشرقی ریاست کے اپنے دورے سے واپسی کے بعد اس فیصلے کی اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ اگلے ماہ منعقد ہونے والی سالانہ عالمی اردو کانفرنس میں پاکستان سے کئی شاعروں وادیبوں کی شرکت متوقع تھی اور انھیں دعوت نامہ بھی بھیج دیا گیا تھا لیکن اب ہم نے پاکستان کے ادیبوں کو بھیجا گیا دعوت نامہ واپس لے لیا ہے کیونکہ جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے پیچھے پاکستان کی تنظیموں کے ہاتھ ہونے کے واضح اشارات اور ثبوتوں کے بعد پاکستان کے ادیبوں کی شرکت کو مناسب قرار نہیں دیا جاسکتا۔ 
واضح رہے کہ 14فروری کو ہونے والے اس حملے میں 40 سے زائد سی آر پی ایف جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ ہم ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی اور ملک کے عوام کے جذبات کو محسوس کرتے ہوئے عالمی اردو کانفرنس میں پاکستانی ادیبوں کی شرکت کو منسوخ کرتے ہیں۔ 

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.