the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
نئی دہلی، 16 جولائی (یو این آئی) پلٹزر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کو قندھار میں قتل کردیا گیا یہ اطلاعات جمعہ کے روز ہندوستان میں افغانستان کے سفارت خانے میں تعینات سفیر فرید ماموندزئی نے دی ہیں مسٹر فرید ماموندزئی نے ٹویٹ کیا کہ "جمعرات کی رات قندھار میں اپنے دوست دانش صدیقی کے قتل کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوں۔ ہندوستانی صحافی اور پلٹزر انعام یافتہ دانش صدیقی افغان سکیورٹی فورس کے ساتھ تھے۔ میں ان سے دو ہفتہ قبل اس وقت ملا تھا، جب وہ کابل جا رہے تھے۔ میری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں"۔
دریں اثناء، کھیلوں کے مرکزی وزیر مسٹر انوراگ ٹھاکر نے قندھار میں ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کے قتل پر تعزیت کا



اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ "قندھار میں ہندوستانی صحافی دانش صدیقی کو پرتشدد جھڑپ میں دردناک طورپر قتل کردیا گیا، جو انتہائی افسوسناک ہے۔مسٹر دانش نے اپنے پیچھے خاطرخواہ کام چھوڑا ہے۔ انہیں فوٹوگرافی کے لئے پلٹزر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور وہ قندھار میں افغان سلامتی دستے کے ساتھ تھے"۔
ممبئی کے باشندے اور نیوز ایجنسی رائٹر کے فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کو 2018 میں فوٹوگرافی کے لئے پلٹزر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی سے معاشیات میں گریجویشن کیا تھا اور 2007 میں جامعہ ماس کمیونیکیشن ریسرچ سنٹر سے حاصل کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے ٹیلی ویژن کریئر کی شروعات کی اور 2010 میں رائٹر سے وابستہ ہوئے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.