: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 3 جولائی (یو این آئی) اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں 121 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جس کی جانچ کے لیے بدھ کے روز سپریم کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی جس میں اس واقعے کے پیچھے لاپرواہی کی ذمہ داری طے کرنے کے لیے
عدالت کی نگرانی میں جانچ کی درخواست کی گئی ہے عرضی گزار ایڈوکیٹ وشال تیواری نے عدالت عظمی سے درخواست کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں پانچ رکنی ماہرین کی کمیٹی تشکیل دے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے رہنما اصول طے کیے جائیں۔