: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
چنئی، 21 اپریل (یو این آئی) انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) ایک اور تجارتی لانچ کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اسرو پی ایس ایل وی۔ سی 55 راکٹ ہفتہ کی دو پہر 2.19 بجے آندھراپردیش کے تروپتی ضلع کے سری ہری کو ٹا میں شمار کے پہلے لانچ پیڈ سے لانچ کرے گا۔ جس کے لیے 25 گھنٹے کا الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے۔ اس کے ذریعے سنگا پور کا 741 کلو گرام ٹیل ای اوایس - 2 سیٹلائٹ اور 16 کلو گرام کالو مولائٹ چھوٹا سیٹلائٹ تنگی بھیجا جائے گا۔ اسر و ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ اس کے لیے الٹی گنتی آج دوپہر 1.19 بجے شروع ہوئی۔ الٹی گنتی کے دوران، چار مرحلوں والی گاڑی کی پرو پیلنٹ
بھرائی جائے گی۔ سائنسدانوں نے کامیابی سے اس کی مشق کی ہے۔ ریہرسل کے حصے کے طور پر راکٹ کو موبائل سروس ٹاور سے واپس لے جایا گیا۔ 238 ٹن وزنی یہ 44.4 میٹر لمبا چار دیسی راکٹ کل 14.19 منٹ پر پہلے لانچ پیڈ سے لانچ کیا جائے گا۔ پی ایس ایل وی۔ سی 55 کو بنیادی سیٹلائٹ کے طور پر ٹی ای ایل ای اوایس 2 اور معاونحمسفر کے طور پر لیمولائٹ 4 کو لے جائے گا۔ ان دونوں سیٹلائٹس کا تعلق سنگا پور سے ہے اور ان کا وزن بالترتیب 741 کلو گرام اور 16 کلو گرام ہے۔ لانچ کے تقریباً 20 منٹ بعد، اسرو کا ورک ہارس اور قابل اعتماد پی ایس ایل وی۔سی 55 سیٹلائٹس کو 586 کلو میٹر مشرق کے کم جھکاؤ والے مدار میں داخل کرے گا۔