نئی دہلی، 13فروری (یو این آئی) حکومت نے سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے کل یوم پیدائش پرانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے طورپر چانکیہ پوری میں واقع پرواسی بھارتیہ بھون اور فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کو ان کے نام پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے آج یہاں کہاکہ ہندستانی
سفارت کار اور بیرون ملک مقیم ہندستانی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے گراں قدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے محترمہ سوراج کے 14فروری کو یوم پیدائش کے موقع پر پرواسی بھارتیہ بھون کا نام سشما سوراج بھون اور فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کا نام سشما سوراج فارن سروس انسٹی ٹیوٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔