: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ،14دسمبر(یواین آئی)ہمہ گیر ترقی نہ صرف یہ کہ ہماری آئندہ نسلوں کی خیر و عافیت کے لیے، اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے لازمی ہے بلکہ موجودہ نسل کی توقعات اور خواہشات کی تکمیل کے لیے بھی ضروری ہے۔ جی 20 کا ہمہ گیر مالی
ور کنگ گروپ (ایس ایف ڈبلیو جی ) ان اختیارات کا حامل ہے کہ وہ پیرس معاہدے اور 2030 کے ایجنڈہ برائے ہمہ گیر ترقیات کے سلسلے میں سرمایہ فراہمی اور پالیسیوں کو اہداف کے ساتھ مربوط کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی وزارت خزانہ میں اقتصادی مشیروں نے اپنے ایک مضمون میں کیا ہے۔ ہمہ گیر
مالی ایجنڈے کے سلسلے میں ہندوستان کا نظریہ اس حقیقت کے طابع ہے کہ جس پیمانے پر سرمایہ فراہم کیا جائے اور رعایتی بنیادوں پر یہ فراہمی موسمیات کے سلسلے میں اہم حصولیابی کے لیے بنیاد ہے ، ساتھ ہی ساتھ دیگر ہمہ گیر ترقیات کے لیے بھی ضروری ہے۔ مضبوط اقتصادی نمو کی بنیاد پر شمولیت کو مستحکم بناتے ہوئے لچک قائم رکھتے ہوئے اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے عمل کر ناہندوستان کی ترقیاتی حکمت عملی سے ہم آہنگ رہا ہے۔ موسمیاتی اور ہمہ گیر سرمائے میں اضافہ اور صلاحیت سازی ہندوستان کی جی 20 صدارت کے دوران توجہ کے مراکز رہے تھے۔