حیدرآباد، 10/نومبر (یواین آئی) دھان کی خریداری کے لئے کسانوں کی حمایت میں تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آرایس کی جانب سے 12نومبر کو دیئے جانے والے دھرنے کے انتظامات کا شہرحیدرآباد کے اندرپارک پر ریاستی وزرا محمد محمود علی، ٹی سرینواس یادو، ارکان
اسمبلی ڈی ناگیندر،ایم گوپال اور دوسروں نے معائنہ کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر سرینواس یادو نے کہا کہ ریاست بھر میں یہ دھرنا دیاجائے گا۔
کسانوں کی حمایت میں برسراقتدار جماعت کی جانب سے حیدرآباد کے اندراپارک پر یہ دھرنا دیاجارہا ہے۔