سہارنپور:23 مارچ(یواین آئی) شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف سہارنپور کے دیوبند میں جاری احتجاجی مظاہرے کو تحریک کار خواتین نے کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر پیر کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پیر سے اترپردیش میں جاری لاک ڈاون والے اضلاع کی فہرست میں شامل
سہارنپور کے دیوبند نگر کے دارالعلوم علاقے میں سی اے اے کے خلاف خواتین 57 دنوں سے احتجاجی مظاہرہ کررہی تھیں۔
ایس ڈی ایم دیویندر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر مقامی انتظامیہ تحریک کار خواتین کو گذشتہ چار دنوں سے سمجھانے کی کوشش کررہا تھا۔