کولمبو، 11 اپریل (یو این آئی) سری لنکا میں زبردست اقتصادی بحران کے درمیان دارالحکومت کولمبو میں صدر کے سیکرٹریٹ کے باہر دھرنے پر بیٹھے مظاہرین مسلسل صدر گوتابایا راجا پکسے کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
نیوز وائر نے اطلاع دی ہے کہ
صدر سیکرٹریٹ کے باہر ہزاروں لوگ ہاتھوں میں پلے کارڈ لے کر بیٹھے ہوئے تھے جس میں لکھا تھا’’گوٹا گو گاما‘‘ جس کا مطلب ہے ’’گوٹا واپس گاؤں‘‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسلسل تین روز سے ہزاروں لوگ سیکرٹریٹ کے باہر جمع ہیں اور وہی مطالبہ دہرا رہے ہیں۔