: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر ، 24 اپریل (یو این آئی) سانحہ پہلگام پر آج دوسرے روز بھی کشمیر کے طول و عرض میں احتجاج اور مظاہرے جاری رہے جس میں طلبا کے علاوہ سول سوسائٹی کے لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ نے کام مطالبہ کیا وادی کے
مختلف اضلاع اور قصبوں میں لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر اترے اور اس دہشت گردانہ حملہ میں جان گنوانے والے معصوم لوگوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھاتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ہم سب کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ریاست میں امن وامان قائم رہے۔