بینکاک، 08 فروری (یو این آئی) میانمار میں فوجی تختہ پلٹ کے خلاف مسلسل تیسرے دن ہزاروں افراد نے قومی سطحی مظاہرے میں حصہ لیا اور اس درمیان پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے
داغے۔
میڈیا نے پیر کے روز اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
ہمسایہ ملک میانمار میں گذشتہ ہفتے فوجی تختہ پلٹ ہونے اور عوامی رہنماؤں کو گرفتار کیے جانے کے بعد انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔