نئی دہلی، 5مارچ (یو این آئی) زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف کسا ن تحریک کو چھ مارچ کو سو دن مکمل ہونے پر سنیکت(مشترکہ) کسان مورچہ نے احتجاجی مظاہروں کا پروگرام تیار کیا ہے اور اسمبلی انتخابات والی پانچ ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف تشہیر کرنے کا فیصلہ کیا
ہے۔
قومی راجدھانی دہلی کی سرحدوں پر شدید ٹھنڈ جھیلنے کے بعد شدید گرمی سے نپٹنے کی تیاری میں مصروف کسانوں نے اپنی رہنے کی جگہ پر اے سی، کولر اور پنکھے لگانے کی تیاری شروع کردی ہے۔
کئی مقامات پر پختہ بیت الخلا اور پانی کی سپلائی کے لئے پائپ لائن بھی لگائی گئی ہے۔