حیدرآباد5ستمبر(یواین آئی) پرائیویٹ اسکولس کے مالکین اورحکومت کے رویہ کے خلاف حیدرآبادمیں ڈی ای او کے دفتر کے سامنے تلنگانہ پرائیویٹ ٹیچرس فورم کی جانب سے احتجاج
کیاگیا۔
آج یوم اساتذہ کے موقع پر اساتذہ کی تنظیموں نے یوم سیاہ منایا۔
ریاست بھرمیں احتجاج کے حصہ کے طورپر حیدرآبادکے ڈی ای او دفتر کے سامنے سیاہ بیاچس،سیاہ جھنڈے لگاتے ہوئے احتجاج کیاگیا۔