حیدرآباد12جولائی(یواین آئی)پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ کے خلاف ہائی کمان کی اپیل پر کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کی جانب سے تلنگانہ بھر میں احتجاج کیاگیا۔
ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے دھرنا چوک
کے قریب کانگریس کے لیڈروں اورکارکنوں نے احتجاج کیا۔
یہ لیڈران اور کارکن پٹرولیم اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کے حصہ کے طورپر بیل بنڈی پر پہنچے تھے تاہم پولیس نے ان کو روکنے کی کوشش کی جس پر صورتحال کشدہ ہوگئی۔