حیدرآباد9 نومبر(یواین آئی)گروکل فزیکل ایجوکیشن ٹیچر(پی ای ٹی) امیدواروں نے نتائج کا اعلان کرنے کے باوجود پوسٹنگ دینے میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف حیدرآباد میں دفتر تلنگانہ پبلک سروس کمیشن کے روبرو احتجاج کیا۔
ان
احتجاجیوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ میں ہائی کورٹ کی مداخلت اور عدالت کے احکام کے باوجود پوسٹنگ دینے میں غیر معمولی تاخیر سے کام لیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ای ٹی کی ملازمتوں پر بھرتی کا اعلامیہ 2017میں جاری کیاگیا تھا۔