the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 16 جون (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے فوجیوں کی بھرتی کے لیے مرکزی حکومت کی نئی 'اگنی پتھ' اسکیم پر جمعرات کو حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر جگہ اس کی مخالفت ہو رہی ہے اور نوجوانوں کی مانگ جائز ہے۔
مسٹر کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فوج کی بھرتی میں مرکزی حکومت کی نئی اسکیم کی ملک میں ہر جگہ مخالفت ہو رہی ہے۔ نوجوان بہت ناراض ہیں۔ ان کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'فوج ہمارے ملک کی شان ہے، ہمارے نوجوان اپنی پوری زندگی ملک کے لیے دینا چاہتے ہیں، ان کے خوابوں کو چار سال میں باندھ کر نہ رکھیں۔وزیر اعلیٰ نے مرکزی حکومت سے اپیل کی



نوجوانوں کو چار سال نہیں بلکہ پوری زندگی ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ پچھلے دو سال سے فوج میں بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے اوور ایج افراد کو بھی موقع دیا جائے۔
خیال رہے کہ اب فوج، فضائیہ اور بحریہ میں نوجوانوں کی بھرتی چار سال کے لیے ہوگی۔ منگل کو حکومت ہند نے نئی بھرتی کے عمل 'اگنی پتھ' کا اعلان کیا۔ اس اسکیم کے تحت ملازمت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو اگنی ویر کہا جائے گا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے سلامتی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اگنی پتھ کے نام سے ایک اسکیم لے کر آرہے ہیں جو ہماری فوج میں تبدیلی لاکراسے مکمل طور پر جدید اور اچھی طرح سے لیس بنائے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.