: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی،3 مارچ ( یواین آئی) نائب صدر ایم ونکیا نائیڈو نے بدھ کے روز کہا کہ قدرتی وسائل کا تحفظ ہر شہری کا آئینی فریضہ ہے ’ورلڈ وائلڈ لائف ڈے‘ کے موقع پر یہاں جاری ایک پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا کہ انسان قدرتی وسائل کا مالک نہیں ہے بلکہ وہ یہ سب دوسری مخلوقات کے
ساتھ شیئر کرتا ہے انہوں نے کہا’’ ورلڈ وائلڈ لائف ڈے کے موقع پر ، یاد رکھیں کہ جنگلی حیاتیات سمیت ہمارے قدرتی ماحول اور وسائل کا تحفظ شہریوں کا آئینی فرائض میں شامل ہے۔ انسان زمین کا مالک نہیں ہے بلکہ اسے دوسری حیاتیاتی نوع کے ساتھ شیئر کرتا ہے، ہمارا وجود فطرت پر منحصر ہے‘‘۔