نئی دہلی، 4ستمبر (یو این آئی) کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ اس حکومت میں معیشت، ملک کی سلامتی اور شہریوں کی خوشحالی سمیت سب کچھ غائب ہوگیا ہے اور جب ان تمام صورتحال پر سوال پوچھتے ہیں تو جواب بھی غائب ہوتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ ملک میں 12کروڑ روزگار غائب، پانچ لاکھ کروڑ ڈالر کی معیشت غائب، عام شہری کی آمدنی غائب، ملک کی خوشحالی اورسیکورٹی غائب، سوال پوچھے تو جوا ب غائب اور ترقی
بھی غائب ہے۔ انہوں نے جمعہ کی صبح ایک اور ٹوئٹ میں حکومت پر بے روزگاری کے تعلق سے حملہ کیاو اور اس سے لوگوں کو روزگار فراہم کرنے اور امتحانات صحیح طریقہ سے کرانے نیز وقت پر امتحانات کے نتائج اعلان کرکے نوجوانوں کے مسائل حل کرنے کی حکومت سے گزار ش کی۔
اس درمیان کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے یہاں پریس کانفرنس میں حکومت پر معیشت میں بہتری کے لئے کوئی قدم نہ اٹھانے کا الزام لگایا اور کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو معیشت گرے گی۔