: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مقبوضہ بیت القدس/21جون(ایجنسی) غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کے خلاف سرکاری خزانے میں خورد برد کیس کی سماعت ہوئی اور جج نے سرکاری خزانے میں خورد برد ثابت ہونے کے بعد ان پر فرد جرم
عائد کردی جب کہ ان کے ساتھ اسرائیلی وزیراعظم ہاؤس کے معطل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پر بھی فرد جرم عائد کی گئی۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی بدعنوانی کے الزامات ہیں اور پولیس ان سے متعدد بار تفتیش کرچکی ہے تاہم ان پر الزامات کی تحقیقات اب تک جاری ہیں جس کےباعث ان پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ۔