حیدرآباد6فروری (یواین آئی) ٹی آر ایس رکن کونسل کے کویتا نے کہا کہ لڑکیوں کے خلاف ہونے والے تشدد کو کم کرنے کے لئے قوانین کا صحیح طور پر نفاذ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کی جانب سے منعقدہ سنگامترا
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں اور خواتین سے چھیڑخانی کے واقعات کوروکنے کیلئے شی ٹیمیں ریاست کے تمام اضلاع میں سرگرم ہیں۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے تین سال پہلے شروع کردہ شی ٹیموں کی دیگر ریاستوں نے تقلید کی ہے۔