حیدرآباد، 18/ اگست (یواین آئی) تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی کو ترقی دی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا کی قیادت میں سپریم کورٹ کالجیم نے
انہیں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے۔
کالجیم نے سپریم کورٹ میں 9 ججوں کی ترقی کی سفارش کی ہے، جس میں چیف جسٹس ہیما کوہلی سمیت تین خاتون ججس شامل ہیں۔