نئی دہلی، 12 دسمبر (یو این آئی) حکومت نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ ملک میں نینو یوریا کے نو پلانٹ کام کیا جارہا ہے اور سال 2025 تک 13 پلانٹ کام کرنا شروع کر دیں گے جن میں نینو یوریا کی 44 کروڑ بوتلیں تیار کرنے کی صلاحیت ہو گی۔
کیمیکل اور فرٹیلائزر منسٹر منسکھ منڈاویہ نے منگل کو راجیہ سبھا کو بتایا کہ ملک میں کھاد کی پیداوار 285 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی ہے اور اس میں مسلسل
اضافہ کیا جا رہا ہے تا کہ اس شعبے میں درآمدات پر انحصار کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کھاد کی ضروریات کو پورا کرنے کے . لیے نیشنل یوریا پالیسی کے تحت تمام پلانٹس میں پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تقریباً 200 لاکھ ٹن یوریا چین سمیت بعض ممالک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے ہر ایک سے ٹینڈر طلب کیے جاتے ہیں اور خریداری شفاف طریقے سے کی جاتی ہے۔