the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،23 نومبر(یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ مسئلہ انہیں ٹالنے سے نہیں بلکہ ان کا حل تلاش کرنے سے سے ختم ہوتا ہے اور ان کی حکومت نے ملک میں برسوں سے زیر التوا پروجیکٹوں کو اسی اصول پر چلتے ہوئے پورا کیا ہے مسٹر مودی نے پیر کو دارالحکومت کے لٹین زون میں وشمبھر دت روڈ پر ارکان پارلیمنٹ کےلئے نئی کثیر منزلہ رہائش گاہوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا،’’دہائیوں سے چلے آرہے مسئلوں کو ٹالنے سے نہیں ،ان کا حل تلاش کرنے سے وہ ختم ہوتے ہیں۔صرف ارکان پارلیمنٹ کی رہائش گاہ ہی نہیں بلکہ یہاں دہلی میں ایسے متعداد پروجیکٹ تھے،جو کئی کئی برسوں سے ادھورے تھے۔‘‘اس احاطے میں آٹھ پرانے بنگلوں کو توڑ کر ارکان پارلیمنٹ کے لئے 76 نئی کثیر منزلہ رہائش گاہیں



بنائی گئی ہیں۔اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کئی دیگر معزز ہستیاں بھی موجود تھیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے پختہ عزم کے ساتھ کئی پروجیکٹوں کی تعمیر کو وقت سے پہلے پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کے دوراقتدار میں جس امبیڈکر نیشنل میموریل کا ذکر ہوا تھا،اس کی تعمیر 23 برسوں کے لمبے انتظار کے بعد اسی حکومت میں ہوئی۔اسی طرح مرکزی اطلاعات کمیشن اور ملک کے شہید جوانوں کی یادگار میں انڈیا گیٹ کے پاس قومی وار میموریل بھی اسی حکومت نے بنوایا۔
انہوں نے کہا،’’ہمارے ملک میں ہزاروں پولیس اہلکاروں نے امن و قانون برقرار رکھنے کےلئے اپنی زندگی دی ہے۔ ان کی یاد میں بھی نیشنل پولیس میموریل کی تعمیر اسی حکومت میں ہوئی۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.