the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:14اپریل(یواین آئی) اترپردیش کی سابق وزیر اعلی اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو امبیڈکر جینتی کے موقع پر مخالف پارٹیوں کی حکومتوں کو ذات پات کا حامل قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ایسی حکومتیں پسماندہ طبقات کے لیڈروں کو اپنے سماج کا بھلا کرنے کی چھوٹ نہیں دیتی ہیں اور کوئی کچھ کرانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے دودھ میں پڑی مکھی کی طرح نکال کر باہر کردیا جاتا ہے۔
مایاوتی نے آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی 131ویں جینتی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ملک میں آج بھی دلت اور پسماندہ سماج کی دردناک حالت کو کافی تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا'آئین ساز عزت



مآب بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جینتی پر ان کے پیروکاروں کی جانب سے انہیں دل کی گہرائیوں سے سلام اور احترام۔کروڑوں کمزور و محروم طبقات اور محنت کش سماج وغیرہ کے مفاد و بہبود کے تئیں ان کے عظیم و تاریخی کردار کے لئے ملک ہمیشہ مقروض رہے گا۔
انہوں نے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا'ذات پرست حکومتیں پسماندہ طبقات کے رہنماؤں کو اپنے سماج کے لیے اچھا کرنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ اگر کوئی کچھ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے دودھ کی مکھی کی طرح باہر پھینک دیا جاتا ہے جیسا کہ یہاں اب تک ہوتا آیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان طبقات کی حالت آج بھی بے بس اور لاچار ہے، یہ انتہائی افسوسناک ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.