the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
ممبئی، 29دسمبر(یو این آئی ) ریاست مہاراشٹر میں جاری سیاسی رقابت کا آج ایک ایسا پہلو سامنے آیا ہے جس میں ریاست کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ’’ ورشا‘‘ نامی بنگلے کے کمروں میں ان کے خلاف لکھےگئے نفرت آمیز کلمات کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں ایسا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ سابق وزیر اعلی دیوندر فڑنویس کے اہل خانہ اس کے پس پشت ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق ’’ورشا‘‘ بنگلے کے ایک کمرے میں انگریزی



زبان میں کچھ اس قسم کی تحریرلکھی گئی ہے جس کے مطابق’’ ہو از یوٹی......‘‘،’’ یوٹی از مین‘‘ حالانکہ تحریر میں کہیں بھی ادھو ٹھاکرے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے لیکن یہ اندازہ لگایا جا رہاہے کہ ’’ یو ٹی‘‘ ادھو ٹھاکرے کا مختصر نام ہے اور تحریر کے مطابق ادھو ٹھاکرے کون ہیں؟ نیز ادھو ٹھاکرے براآدمی ہے۔

اسی طرح کمرے میں دیوندر فڑنویس کی شان میں بھی کئی کلمات تحریر ہیں جس کے مطابق ’’دیوندرفڑنویس از راک‘‘ اور ’’بی جے پی از راک‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.