the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
وارانسی:10 جنوری(یواین آئی)کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے جمعہ کو وارانسی اپنے 3 گھنٹے کے مختصر دورے کے دوران رویداس اور کالی وشوناتھ مندر میں پوجا کیا اور شہریت (ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج کے متأثرین کے اہل خانہ اور رہا ہوانے والے افراد سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کی کانگریس پارٹی سی اے اے/این آر سی کی مخالفت کرتی رہے گی شہریت(ترمیمی)قانون کے خلاف احتجاج کے دوران گرفتار اور جیل سے رہا ہونے والے اور تشدد کے درمیان ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کے وقت پرینکا نے یقین دہانی کرائی کہ کانگریس ہر وقت ان کے ساتھ کھڑی رہی گی اورکالے قانون سی اے اے/این آر سی کی مخالفت جاری رکھے



گی۔اور اس کی مخالفت میں اپنی پوری طاقت لگائے گی۔
کانگریس لیڈر نے ملاقات کے دوران متأثرین کو یقین دہانی کرائی کہ 2022 میں کانگریس کی ریاست میں حکومت بننے کے بعد ہی ان تمام افراد کے خلاف درج کئے گئے سبھی مقدموں کو واپس لے لیا جائےگا۔انہوں نے دہرایا کہ مرکزی میں کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی ان کالے قوانین کو واپس لے لیا جائےگا۔کانگریس ہمیشہ آئینی کی مضبوطی کی حامی رہی ہے اور سی اے اے/این آر سی ملک کے بنیادی آئیڈیا کے خلاف ہے۔
اپنے مختصر دورے کے دوران کانگریس لیڈر نے جیل بھیجے گئے تقریبا 59 افراد سے ملاقات کی۔کانگریس لیڈر نے 14 ماہ کی بچی چمپک کے والدین اور احتجاج کے دوران ہلاک ہونےوالے 8 سالہ بچے کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.