نئی دہلی، 05 جون (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش حکومت پر کسانوں کو نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی کسان مخالف پالیسیوں سے چینی ملیں بند ہو رہی ہے اور گنا کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہو
رہے ہیں۔
محترمہ واڈرا نے ٹویٹ کیا،’ اپنے گنے کی فصل کو کھیت میں سوکھتا دیکھ کر اور پرچی نہ ملنے کے سبب مظفر نگرکےایک گنا کسان نے خود کشی کر لی۔
بی جے پی کا دعویٰ تھا کہ 14 دن میں مکمل ادائیگی ہو جائے گی لیکن ہزاروں روپیے دبا کر چینی ملیں بند ہو چکی ہیں‘۔