the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:21دسمبر(یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈڑا نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر گایوں کی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ للت پور سے گایوں کی ہلاکت کی آنے والی خبرین پریشان کن ہیں کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے دو صفحے کے خط میں کہا کہ ابھی یہ یہ تفصیلات تو میسر نہیں ہیں کہ کتنی گایوں کی کن حالات میں اموات ہوئی ہیں۔ لیکن تصویروں سے لگ رہا ہے کہ چارہ۔پانی نہ ملنے کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔
پرینکا گاندھی نے لکھا کہ دکھ یہ بھی ہے کہ یہ اس طرح کی پہلی تصویر نہیں ہے۔اس سے پہلے بھی ریاست کے مختلف اضلاع سے ایسی تصویریں آتی رہی ہیں۔ ہر بار ان پر کچھ دیر کے لئے بحث ہوتی ہے لیکن ان کی دیکھ بھال کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کئے جاتے۔سوال یہ ہے کہ اس کا ذمہ دار کون ہے؟۔
پرینکا گاندھی



واڈرا نے کہا کہ اقتدار میں آت وقت وزیر اعلی یوگی اپنے گایوں کی تحفظ اور گئو شالائیں بنوانے کی بات کہی تھی۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس ضمن میں اعلانات کے باوجود حکومت کی کوشش پوری طرح سے ناکام ہے۔گایوں کی بہبود کے نام پر ان کی حالت کو مزید خراب کیا جارہا ہے۔ گئو شالائیں کھولی گئیں مگر سچ یہ ہے کہ وہاں چارہ۔پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔
افسران و گئو شالا چلانے والے مالکین خودہی بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ پوری ریاست میں ہر دن نہ جانے کتنی گائیں بھوکی پیاسی مررہی ہیں۔ پرینکا گادھی نے خط میں کہا ہے کہ جہاں گئو شالائیں ان حالات میں ہیں وہاں آوارہ مویشیوں کا بھی کافی مسئلہ ہے۔ کسان پوری طرح سے ہلکان ہیں۔ وہ رات رات بھر جا کر اپنے فصلوں کی حفاظت کررہے ہیں۔ فصلوں کی سیکورٹی کے لئے انہیں ہزاروں روپئے خرچ کر کے کھیتوں کی تار بندی کروانی پڑرہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.